۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
غزہ مدرسہ التابعین

حوزہ/ غزہ کے التابعین اسکول پر صیہونی حکومت کے حملے کی تحقیقات کے لیے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جاپان کی NHK خبر رساں ایجنسی نے اقوام متحدہ کے سفارتی حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل منگل کو غزہ کے التابعین اسکول واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔

گزشتہ روز صیہونی حکومت نے حماس کی افواج سے مقابلے کے بہانے التابعین اسکول کو نشانہ بنایا اور ان حملوں میں 100 سے زائد افراد کو شہید کر دیا، یہ بھیانک قتل عام ایسی حالت میں کیا گیا جب اس اسکول میں بڑی تعداد میں فلسطینی پناہ گزین جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، موجود تھے، اس اسکول میں موجود بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس واقعے کے بعد اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے کے سربراہ نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے بھی اعلان کیا ہے کہ "4 جولائی کے بعد سے اسکولوں پر یہ 21 واں اسرائیلی حملہ ہے اور ایسے حملوں میں کم از کم 274 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں"۔

غزہ کے التابعین اسکول سانحے کی تحقیقات کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

اس دفتر نے فلسطینی پناہ گزینوں کی رہائش گاہوں پر صیہونی حکومت کے بار بار حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ التابعین اسکول پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے پر دنیا بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور کئی ممالک نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .